پٹرولیم لیوی کے حوالے سے وزیرخزانہ کا اہم بیان 

Jun 10, 2023 | 22:05 PM

ایک نیوز :وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں  اعلان کیا کہ  پیٹرولیم لیوی 50 روپے سے بڑھانے کی تجویز زیر غور نہیں اور ٹیٹراپیک دودھ پر 9 فیصد ٹیکس نہیں لگایا۔
تفصیلات کےمطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےپیٹرولیم لیوی، ٹیٹرا پیک دودھ اور کھانے پکانے کے تیل پر ٹیکس سے متعلق وضاحت کردی۔اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی 50 روپے سے بڑھانے کی تجویز زیر غور نہیں اور ٹیٹراپیک دودھ پر 9 فیصد ٹیکس نہیں لگایا جب کہ کھانے پکانے کے تیل سے سیلزٹیکس نہیں ہٹایا۔
انہوں نے کہا کہ دودھ پر سیلز ٹیکس لگانے کی صرف تجویز تھی جسے مسترد کردیا گیا۔وزیر خزانہ کاکہنا تھا کہ ٹیکس بڑھانے سے مہنگائی میں اضافہ نہیں ہوگا، نئے ٹیکس اقدامات صرف 200 ارب روپے کے ہیں جن میں 175 ارب ڈائریکٹ ٹیکسز ہیں، 9200 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حساب کتاب سے رکھا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ آپ ٹھیکیدار لائیں جو 12 ہزار ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کر دے ،ایف بی آر کو ایک سال کی چھٹی پر بھیج دیں گے۔

مزیدخبریں