ایک نیوز :پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے’پری زاد‘ کو عربی زبان میں ریلیز کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ ماہ مئی میں عربی زبان میں اپنے یوٹیوب چینل کا آغاز کرتے ہوئے اس پر سب سے پہلے ’پری زاد‘ کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔ٹی وی چینل نے اب مقبول ڈرامے کو عربی زبان میں ریلیز کردیا، ترجمے کے ساتھ پیش کیے گئے ڈرامے کو انگریزی زبان کے سب ٹائیٹلز میں پیش کیا گیا ہے۔ڈرامے کو عربی میں ’قریبا‘ کے نام سے پیش کیا گیا اور اس کی پہلی قسط کو یکم جون کو ریلیز کیا گیا تھا۔
اردو زبان کے مقابلے ڈرامے کے عربی ورژن کی قسطوں کو یوٹیوب پر اتنا زیادہ شوق سے نہیں دیکھا جا رہا اور ڈرامے کی قسطوں کو 10 جون تک مشکل سے 10 ہزار افراد نے دیکھا تھا۔اسی ڈرامے کی اردو قسطوں کو یوٹیوب پر چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں افراد دیکھا کرتے تھے۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ ’پری زاد‘ کے بعد ہم ٹی وی کی جانب سے اپنے دیگر مقبول ڈراموں کو بھی عربی زبان میں ترجمہ کرکے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا جائے گا۔
ساتھ ہی نیٹ ورک کی جانب سے پروڈیوس کردہ فلموں کو بھی عربی میں ترجمہ کرکے انہیں یوٹیوب پر ریلیز کیا جائے گا۔یہ خیال بھی کیا جا رہا ہے کہ یوٹیوب عربی کی مقبولیت کے بعد ممکنہ طور پر ہم ٹی وی مشرق وسطی ممالک کے شائقین کے لیے عربی زبان میں سیٹلائٹ ٹی وی چینل بھی پیش کرے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔