ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں دھماکا،5 افراد جاں بحق

Jun 10, 2023 | 19:19 PM

ایک نیوز :ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں دھماکہ خیز مواد بنانے والی فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں5مزدور جاں بحق ہو گئے ہیں۔
 انقرہ کے گورنر واسپ ساہن کاصحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ انقرہ سے 40 کلومیٹر دور ایم کے ای نامی راکٹ اور دھماکہ خیز مواد بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 5کارکن جاں بحق ہوگئے ہیں۔  فائر اور ریسکیو اہلکاروں نے اپنا آپریشن مکمل کر لیا ہے۔ فیکٹری میں کوئی کارکن پھنسا ہوا نہیں ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مقامی پولیس اور قانون نافذ کرنےوالے ادارے حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں