سندھ بجٹ: خصوصی افراد کو بااختیار بنانے کیلئے 6.1 ارب مختص

سندھ بجٹ: خصوصی افراد کو بااختیار بنانے کیلئے 6.1 ارب مختص

ایک نیوز: وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ مخصوصی افراد کیلئے آئندہ مالی سال میں 6.1 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی  2022-23 میں یہ رقم 3.4 ارب روپے تھی۔آئندہ مالی کیلئے خصوصی افراد کی تعلیم   کیلئے سندھ حکومت نے 879.500 ملین روپے مختص کیے ہیں۔ خصوصی افراد پر کام کرنے والے دیگر اداروں کیلئے 250 ملین  رکھے گئے ہیں۔ان اداروں میں فیملی ایجوکیشن سروس فاؤنڈیشن، NDF، C-ARTS، DWA DEWA اور NOWPD ادارے شامل ہیں۔اسپشل ایجوکیشن اسکول پروگرام ایڈاپٹ کرنے کیلئے 75 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کی   خصوصی افراد سے متعلق رپورٹ آئی ہے،رپورٹ کے مطابق دنیا کی 15 فیصد آبادی مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد پر مشتمل ہے۔ خصوصی افراد  زیادہ تر معاشی اور سماجی ناانصافی کا شکار ہیں۔