حافظ نعیم الرحمٰن کے میئر کراچی کیلئے نامزدگی فارم جمع

Jun 10, 2023 | 16:23 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے ریجنل الیکشن کمیشن میں میئر کراچی کے لیے نامزدگی فارم جمع کرائے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کا کراچی ریجنل الیکشن آفس میں میئر کراچی کےلئے نامزدگی فارم جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  کل ہم پاکستان بھر میں احتجاج کرنے جا رہے ہیں، کراچی میں کل شاہراہ قائدین پر احتجاج ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا چہرہ دنیا کو دکھانے جا رہے ہیں، میئر کے انتخاب سے قبل قانون میں ترمیم کی گئی ہے، ہم نے ترمیم کے خلاف کیس کیا ہے، ہمیں یقین ہے کہ عدالت اس ترمیم کو مسترد کرے گی۔

 حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ یہ الیکشن نہیں فراڈ کا عمل جاری ہے، کچھ بھی کرلیں یہ سب ناکام ہو جائیں گے، الیکشن کمیشن کے پاس موقع ہے کہ اپنی ساکھ بحال کرے، اس وقت پیپلز پارٹی کا کراچی پر مکمل قبضہ ہے.لوگ غائب ہو رہے ہیں اس کی ذمے داری اداروں پر ہے، کوئی جگہ ایسی نہیں ہے جہاں سے انصاف حاصل کریں، ہم اپنے منتخب لوگوں سے رابطے بڑھا رہے ہیں، اس وقت پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن کو یرغمال بنا رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 1977ء میں بھی پیپلز پارٹی نے اقلیت کو اکثریت میں بدلنے کی کوشش کی، 1971ء میں بھی ملک کو توڑ دیا لیکن مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا، وفاق سے وسائل تو حاصل کر لیے لیکن بلدیاتی نمائندوں کو نہیں دے رہے، ڈھائی سال الیکشن نہیں ہوئے ہم نے پھر بھی مقابلہ جاری رکھا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جماعت اسلامی 9 لاکھ ووٹوں کے ساتھ کراچی میں آگے ہے جبکہ پیپلز پارٹی 3 لاکھ ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، پیپلز پارٹی کو چاہیے تھا کہ اپنی ساکھ بحال کرتے مینڈیٹ تسلیم کرتے، اس وقت لوگوں کی زمینوں پر قبضے ہو رہے ہیں

مزیدخبریں