لاہورہائیکورٹ: مس کنڈکٹ کےمرتکب قرار پانےپر 3 ججز نوکریوں سے فارغ

Jun 10, 2023 | 16:19 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نےمس کنڈکٹ کے مرتکب قرار پانے پر 3 ججز کو نوکریوں سے فارغ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق دوران تعیناتی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور خالد نعیم کو مس کنڈکٹ کے مرتکب قرار پانے پر نوکری سے برخاست کردیا گیا۔سول جج سرگودھا عمر جاوید ورک کو نوکری سے برخاست کردیا گیا،

سول جج جڑانوالہ منزہ چودھری کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں