ایک نیوز: کسی بھی سرکاری ملازم کو دھمکی دینے یا نقصان پہنچانے پر 2 سال قید و جرمانہ ہو سکتا ہے.
تفصیلات کےمطابق سرکاری ہسپتالوں میں سیکیورٹی / امن و امان یقینی بنانے کے لیے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کی طرف سے تفصیلی اعلامیہ جاری کردیا دیا گیا ہے۔جس کے مطابق عملہ کو دھمکانے و نقصان پہنچانے پر 2 سال قید، جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں.
مزیدبراں میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ ہسپتال کے اہم مقامات پر سیکورٹی اہلکار کی دستیابی یقینی بنائی جائے. ہسپتالوں میں رش کو کنٹرول کرنے کے لیے مریض کے ساتھ صرف ایک انٹینڈنٹ / خدمتگار / تیماردار کے ٹھہرنے کی اجازت ہو گی۔