ایک نیوز: انسدادہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیرا کے معاملے پر خدیجہ شاہ،صنم جاوید ،طیبہ راجہ،عالیہ حمزہ ملک،صبوحی انعام سمیت دیگر نے ضمانت کی درخواست دائر کیں کردی۔
تفصیلات کے مطابق سابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی،ایم این اے عالیہ حمزہ کی جانب سے ایڈووکیٹ فاروق باجوہ نے درخواست ضمانت دائر کی۔
خدیجہ شاہ سمیت 8 خواتین نے ضمانت کی درخواستیں دائر کر دیں،خدیجہ شاہ سمیت 13 خواتین جوڈیشل ریمانڈ پرجیل میں ہیں،انسداد دہشت گردی عدالت میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئیں ہیں،عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو 12 جون کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔
خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین جوڈیشل ریمانڈ ہر جیل میں ہیں،ہمیں مقدمہ میں غلط ملوث کیا ضمانت پر رہائی دی جائے،خواتین نے وکلاء کی وساطت سے ضمانت کی درخواستیں دائر کیں۔خواتین جناح ہاؤس حملہ کے مقدمہ نمبر 96/23 تھانہ سرور روڑ میں نامزد ہیں،خواتین ملزمان میں خدیجہ شاہ ، مریم مزاری ، عالیہ حمزہ ملک ، صبوحی انعام ، طیبہ راجہ ، صنم جاوید ، ہما سعید ، ممتاز بی بی ، خلت عزیز ، ارم اکمل ،عائشہ مسعود ،ماہا مسعود ، خدیجہ ندیم سمیت 13 خواتین شامل ہیں۔