ایک نیوز: ارشد شریف کی دوسری اہلیہ جویریہ ارشد نے سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق جواب میں اقوام متحدہ کی مختلف قراردادوں اور عالمی قوانین کا حوالہ دیا گیا ہے،عالمی قوانین اور اقوام متحدہ قراردادوں کی روشنی میں پاکستان کینیا میں حق دعوی رکھتا ہے،عالمی قوانین کے کینیا کی جانب سے عدم تعاون کی شکایت متعلقہ فورم کو کی جا سکتی ہے،منصوبہ بندی کے تحت دوسری ریاستوں میں ہونے والے جرائم کی روک تھام کیلئے قانون موجود ہے۔
جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اور کینیا دونوں ہی اس حوالے سے عالمی قوانین کو تسلیم کر چکے ہیں، عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ سمیت دیگر فورمز سے رجوع کیا جا سکتا ہے،سپریم کورٹ کا خصوصی لارجر بنچ 13 جون کو ارشد شریف قتل کیس کی سماعت کرے گا۔