الیکشن میں تاخیر غیر آئینی نہیں، بجٹ میں رقم رکھ دی ہے: اسحاق ڈار

Jun 10, 2023 | 15:42 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: اسحاق ڈار کا کہنا ہےکہ حکومت اور کابینہ کی حد تک ملک میں انتخابات کروانے کے لیے رقم بجٹ میں رکھ دی گئی ہے جس کا مطلب ہے کہ الیکشن وقت پر ہونے چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےپوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ایسا بیان حکومت نے نہیں دیا کہ الیکشن میں تاخیر ہوگی۔ ہم نے مذاکرات کر کے بجٹ میں الیکشن کمیشن کے لیے عام انتخابات کے پیسے رکھ دیے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمارے اتحادیوں کا بات کرنے کا حق ہے، انھوں نے کوئی غیر آئینی بات نہیں کی اگر دو پارٹیوں کے رہنماؤں نے ایسا کہا ہے تو ہم ان سے بات کریں گے۔ الیکشن میں تاخیر کی باتیں غیر آئینی نہیں اور آئین میں اس کی گنجائش ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اتحادیوں کا حق ہے، ہم انھیں ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے، انھوں نے کوئی غیر آئینی بات نہیں کی۔ آپ کے آئین میں ہے اگر خدانخواستہ متعلقہ شق لاگو ہوتی ہے، کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے۔

مزیدخبریں