شہدکی مکھیوں کاگراؤنڈ میں دھاوا ، کرکٹ میچ رکوا دیا

Jun 10, 2023 | 15:35 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: آئرلینڈ میں کرکٹ میچ کے دوران گراؤنڈ میں ہزاروں شہد کی مکھیوں نے دھاوا بول دیا جس کے باعث میچ روکنا پڑگیا۔

رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ کے شہر کورک میں  ڈومیسٹک کرکٹ کا میچ کھیلا جارہا تھا کہ اس دوران شہد کی ہزاروں مکھیوں نے گراؤنڈ پر دھاوا بول دیا۔شہد کی مکھیوں کی آمد پر  فوری طور پر امپائر سمیت تمام کھلاڑی گراؤنڈ میں حفاظتی اقدام کے طور پر لیٹ گئے اور میچ کو روک دیا گیا۔

 اس دوران شہدکی مکھیاں گراؤنڈ میں ہرطرف پھیل گئیں جس کے باعث مقامی بلدیہ سے مدد مانگی گئی اور بلدیہ کے عملے نے آکر مکھیوں کو گراؤنڈ سے باہرنکالا، اس دوران میچ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک معطل رہا جس کی وجہ سے 50 اوورز کے میچ میں سے 12 اوورز کم کرنا پڑے۔

مزیدخبریں