ایک نیوز: آئرلینڈ میں کرکٹ میچ کے دوران گراؤنڈ میں ہزاروں شہد کی مکھیوں نے دھاوا بول دیا جس کے باعث میچ روکنا پڑگیا۔
رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ کے شہر کورک میں ڈومیسٹک کرکٹ کا میچ کھیلا جارہا تھا کہ اس دوران شہد کی ہزاروں مکھیوں نے گراؤنڈ پر دھاوا بول دیا۔شہد کی مکھیوں کی آمد پر فوری طور پر امپائر سمیت تمام کھلاڑی گراؤنڈ میں حفاظتی اقدام کے طور پر لیٹ گئے اور میچ کو روک دیا گیا۔
#ICYMI
— Cricket Ireland (@cricketireland) June 8, 2023
When bees trumped crickets...or cricketers!
Or alternately:
20,000 descend on Cork for cricket match.
Buzz us with your preferred headline. ????@rariohq #IP2023 #IrishCricket ☘️???? pic.twitter.com/RsWOOMz20X
اس دوران شہدکی مکھیاں گراؤنڈ میں ہرطرف پھیل گئیں جس کے باعث مقامی بلدیہ سے مدد مانگی گئی اور بلدیہ کے عملے نے آکر مکھیوں کو گراؤنڈ سے باہرنکالا، اس دوران میچ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک معطل رہا جس کی وجہ سے 50 اوورز کے میچ میں سے 12 اوورز کم کرنا پڑے۔