ایک نیوز: بھارت رواں سال 27 سال بعد مس ورلڈ مقابلے کی میزبانی کا اعزاز حاصل کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق 27 سالوں بعد ایک مرتبہ پھر بھارت میں 71 ویں مس ورلڈ مقابلے کا رنگارنگ میلا سجنے جارہا ہے جس میں دنیا بھر سے منتخب کی جانے والی ماڈلز حسن کے جلوے بکھیرتے ہوئے اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کریں گی۔
View this post on Instagram
بھارت تقریباً تین دہائیوں بعد مس ورلڈ 2023 کے مقابلے کی میزبانی کرے گا لیکن ایونٹ کی حتمی تاریخوں کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا گیا ہے جبکہ رواں سال نومبر میں ایونٹ کی اُمید کی جارہی ہے۔پولینڈ سے تعلق رکھنے والی گزشتہ برس کی مس ورلڈ کیرولینا بیلاوسکا مس ورلڈ 2023 کو اپنا تاج پیش کریں گی۔
واضح رہے کہ آخری بار 1996 میں بھارت نے بین الاقوامی مقابلے کی میزبانی کی تھی۔