ایک نیوز: جناح اسپتال کے گائنی وارڈ سے نومولود بچی مبینہ طور پر اغوا،پولیس اور رینجرز کی نفری جناح اسپتال گائنی وارڈ کے باہر پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق والد کا کہنا ہے کہ جمعے کی دوپہر بچی کی پیدائش ہوئی،گزشتہ رات بچی اپنی ماں کے پاس موجود تھی، جب آنکھ کھولی تو بچی غائب تھی۔
گزشتہ رات 2بجے سے 3بجے کے درمیان بچی مبینہ طور پر اغواءہوئی،پولیس نے نومولود بچی کے اغواء کےحوالےسےتفتیش شروع کردی ہے۔