پہلی بار پنجاب سمر گیمز میں 54کھیلوں کے مقابلے کرانے کا فیصلہ

Jun 10, 2023 | 15:22 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب سمر گیمز 2023 کے انعقاد کے سلسلے میں خصوصی اجلاس ہوا جس میں پہلی مرتبہ پنجاب سمر گیمز میں 54کھیلوں کے مقابلے کرانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرکٹ،ہاکی، فٹبال، شوٹنگ بال،اتھیلٹکس، سنوکر، بیڈ منٹن سمیت تمام کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔جیتنے والے کھلاڑیوں اور ٹیمز کومجموعی طورپر ایک ارب 32کروڑ روپے کے انعامات دئیے جائیں گے۔یونین سے صوبائی سطح تک 5لیول پر کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے،یونین کی سطح پر 8گیمز کے مقابلے ہوں گے، تحصیل لیول پر مزید 7کھیل شامل ہوں گے۔
اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ لیول پر4 اور ڈویژنل لیول پر مزید11 کھیل شامل کئے جائیں گے۔صوبائی سطح پر مزید7کھیل شامل ہونے سے 34گیمز کے مقابلے ہوں گے،34گیمز کے لئے تمام متعلقہ کلبوں او رایسوسی ایشنز کو بھی شامل کیاجائے گا۔یونین کی سطح پر 12 سے 28 جولائی او رتحصیل لیول پر یکم اگست سے 10اگست تک مقابلے ہوں گے۔ڈسٹرکٹ لیول پر 16سے 20 اگست اور ڈویژنل لیول پر 26سے 30اگست تک مقابلے ہوں گے۔تمام کھیلوں کے 6 سے 12ستمبر تک 7روزہ فائنل مقابلے ہوں گے۔صوبائی، ڈویژنل، ڈسٹرکٹ، تحصیل او ریونین کی سطح پر ایڈمنسٹریٹو کمیٹیاں قائم ہوں گی۔
اجلاس میں وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر، صوبائی مشیر کھیل وہاب ریاض، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری سپورٹس، سیکرٹری اطلاعات، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی جی سپورٹس،ڈائریکٹر سپورٹس، ڈائریکٹر یوتھ افیئر اور دیگرحکام نے شرکت کی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-10/news-1686392530-5304.mp4

مزیدخبریں