بیلجیم میں استحکامِ پاکستان کے حوالے سےعظیم الشان جلسے کا انعقاد

Jun 10, 2023 | 15:18 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں استحکامِ پاکستان کے حوالے سے ایک عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق  برسلز کے مرکزی مولن بیک چوک میں استحکامِ پاکستان کے حوالے سے ایک جلسے کا انعقاد کیا گیاجس کا اہتمام ای یو پاک بیلجیم فیڈریشن نے کیا۔ جلسے میں مقررین نے 9مئی کو ہونے والے سانحے کی پُر زور مذمت کی اور پاکستانی اداروں خاص طور پر افواجِ پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ 

مقررین نے کہا کہ ہم پاکستان کی آبرو اور استحکام کے لیئے ہر قربانی کے لئے تیار ہیں۔ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اس بہاؤ کو روکنے کے لئے پاکستان کی ساکھ پر حملہ کرنے والے ہر داخلی و خارجی طاقت کو منہہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-10/news-1686392249-5987.mp4

مقررین نےمزید  کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، پُر امن پاکستان مشرقی دنیا میں امن کا ضامن ہے اس لئے کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ شرکاء نے کہا کہ مضبوط پاکستان کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے اس لئے ہماری پوری کوشش ہے کہ پاکستان مضبوط و مستحکم رہے۔ 

پروگرام کا اختتام پاکستان کی سلامتی کی دعا اور پاکستان زندہ باد اور پاک افواج پائیندہ باد کے نعروں سے ہوا۔

مزیدخبریں