ایک نیوز: پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ٹیپو سلطان نےانڈونیشیا کی بندرگاہ مکاسر کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نےانڈونیشین عسکری حکام سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہےکہ پی این ایس ٹیپو سلطان نے بحری مشق کموڈو 23 میں شرکت کی اور دیگر ممالک کے ہمراہ بین الاقوامی فلیٹ ریویو میں حصہ لیا۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پی این ایس ٹیپو سلطان کے دورہ انڈونیشیا سے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-10/news-1686391982-4155.mp4