ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نےقازقستان کے صدرقاسم جومارت توقایف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا،دونوں ممالک کے درمیان فلائٹ آپریشنز جلد شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قازقستان کے ساتھ سیاحت اور عوامی روابط کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
صدر قازقستان نے کہا کہ پاکستان خطےکااہم ملک ہے اس کےساتھ تمام شعبوں میں مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں۔
دونوں رہنماؤں کا توانائی زراعت انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹیکسٹائل کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر بھی اتفاق ہوا،وزیراعظم نے قازق صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔