IMFسےاسٹاف لیول معاہدہ نہ ہوا تو سارا بجٹ دھرےکادھرہ رہ جائےگا، شیخ رشید

Jun 10, 2023 | 13:42 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 9ہفتے کی حکومت کایہ گلاگھونٹ بجٹ ہے14 ماہ ناک رگڑی غریب کو مار دیا، آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہوا تو سارا بجٹ دھرے کا دھرہ رہ جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا ہے کہ 22 ارب ڈالر قرضے کی ادائیگی کیسے ہوگی۔غریبوں اور تاجروں نے بجٹ مسترد کردیا۔ بجٹ میں ریونیو ہدف 9200 ارب روپے رکھا گیا وہ کیسے پورا ہوگا۔ انڈسٹری چلے گی نہیں تو ایکسپورٹ بڑھے گی کیسے۔ 9 ہفتے کی حکومت کا یہ گلا گھونٹ بجٹ ہے۔ جب پاکستانی ہی سرمایہ کاری نہیں کر ے گا تو غیر ملکی سرمایہ کاری خاک آئے گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی تقریر اپنی ناکامی کا اعتراف تھی کشکول لے کر ساری دنیا میں پھرے خیرات نہیں ملی سیاسی استحکام کے بغیر بجٹ ناکام ہے۔حکومت اور نئی سیاسی جماعت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ امید ہے 13 اگست سے پہلے یہ اسمبلیاں توڑیں گے تاکہ 60 دن کی بجائے 90 دن میں الیکشن کرائیں۔ مقبول پارٹی کو دیوار سے لگائیں گے تو عوام کو دیوار چین میں چُن دیں اور 2 کنگ پارٹیاں بنائیں۔

قائد ن لیگ اور وفاقی وزیر خزانہ پر طنز کرتے ہوئے انھوں نے لکھا کہ نوازشریف کہتا ہے پلے نہیں دہیلہ کردی پھرے میلہ میلہ اور اسحاق ڈار معاشی اعداد و شمار کی ٹیمپرنگ ہیرا پھیری میں کمال رکھتے ہیں۔

مزیدخبریں