ایک نیوز: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 9ہفتے کی حکومت کایہ گلاگھونٹ بجٹ ہے14 ماہ ناک رگڑی غریب کو مار دیا، آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہوا تو سارا بجٹ دھرے کا دھرہ رہ جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا ہے کہ 22 ارب ڈالر قرضے کی ادائیگی کیسے ہوگی۔غریبوں اور تاجروں نے بجٹ مسترد کردیا۔ بجٹ میں ریونیو ہدف 9200 ارب روپے رکھا گیا وہ کیسے پورا ہوگا۔ انڈسٹری چلے گی نہیں تو ایکسپورٹ بڑھے گی کیسے۔ 9 ہفتے کی حکومت کا یہ گلا گھونٹ بجٹ ہے۔ جب پاکستانی ہی سرمایہ کاری نہیں کر ے گا تو غیر ملکی سرمایہ کاری خاک آئے گی۔
22ارب ڈالرقرضےکی ادائیگی کیسےہوگی9200ارب روپےکاحدف کیسے پوراہوگانوازشریف کہتاہےپلے نہیں دہیلہ کردی پھرےمیلہ میلہ ڈارمعاشی اعدادوشمارکی ٹیمپرنگ ہیراپھیری میں کمال رکھتےہیں انڈسٹری چلےگی نہیں ایکسپورٹ بڑھےگی نہیں غریبوں تاجروں نےبجٹ مستردکردیا13جون کوبھی سپریم کورٹ میں اہم سماعت ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 10, 2023
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی تقریر اپنی ناکامی کا اعتراف تھی کشکول لے کر ساری دنیا میں پھرے خیرات نہیں ملی سیاسی استحکام کے بغیر بجٹ ناکام ہے۔حکومت اور نئی سیاسی جماعت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ امید ہے 13 اگست سے پہلے یہ اسمبلیاں توڑیں گے تاکہ 60 دن کی بجائے 90 دن میں الیکشن کرائیں۔ مقبول پارٹی کو دیوار سے لگائیں گے تو عوام کو دیوار چین میں چُن دیں اور 2 کنگ پارٹیاں بنائیں۔
9ہفتے کی حکومت کایہ گلاگھونٹ بجٹ ہے14 ماہ ناک رگڑی غریب کو مار دیالیکنIMFسے سٹاف لیول معاہدہ نہیں کر سکے اگر سٹاف لیول معاہدہ نہیں ہوا تو سارا بجٹ دھرے کا دھرہ رہ جائےگا نہ9من تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی جب پاکستانی ہی سرمایہ کاری نہیں کر ےگاتوغیر ملکی سرمایہ کاری خاک آئےگی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 10, 2023
قائد ن لیگ اور وفاقی وزیر خزانہ پر طنز کرتے ہوئے انھوں نے لکھا کہ نوازشریف کہتا ہے پلے نہیں دہیلہ کردی پھرے میلہ میلہ اور اسحاق ڈار معاشی اعداد و شمار کی ٹیمپرنگ ہیرا پھیری میں کمال رکھتے ہیں۔