9 مئی کو پولیس کی گاڑیاں جلانےکاکیس، عدالت نےمحفوظ فیصلہ سنادیا

9 مئی کو پولیس کی گاڑیاں جلانےکاکیس، عدالت نےمحفوظ فیصلہ سنادیا
کیپشن: 9 مئی کو پولیس کی گاڑیاں جلانےکاکیس، عدالت نےمحفوظ فیصلہ سنادیا

ایک نیوز: 9 مئی کو پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں 15 ملزمان کی درخواست ضمانت پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئےضمانتیں منظورکرلیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کےکارکنان کے خلاف 9 مئی کو پولیس کی گاڑیاں جلانے اور توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز بٹر نے کی۔ عدالت نے 15 ملزمان کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض 15 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔

واضح رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے خلاف ملک گیر احتجاج ہوا تھا جس کے دوران مظاہرین کی پولیس سے شدید جھڑپیں اور جلاؤ گھیراؤ ہوا تھا، پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں گرفتاریاں کی تھیں۔