ایک نیوز: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہےکہ سالانہ 50 ہزار ڈالر بھیجنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو مراعات دی جائیں گی۔
رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ 50 ہزار ڈالر کی ترسیلات بھیجنے والوں کیلئے ڈائمنڈ کارڈ کا اجراء کیا جائے گا۔اگلے مالی سال لیپ ٹاپس کیلئے 10 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔اگلے مالی سال بی آئی ایس پی کیلئے 450 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کیلئے 35 ارب روپے کی سبسڈی کیلئے رقم رکھی گئی ہے۔سرکاری ملازمین کیلئے ایڈہاک ریلیف کا اعلان کیا ہے، ایک سے 16 گریڈ کیلئے 35 فیصد اور 17 سے 22 گریڈ 30 فیصد ایڈہاک ریلیف ہوگا۔