بجٹ طویل المدتی خرابیاں ٹھیک کرنےکاآغاز ہے،وزیراعظم

بجٹ طویل المدتی خرابیاں ٹھیک کرنےکاآغاز ہے،وزیراعظم
کیپشن: بجٹ طویل المدتی خرابیاں ٹھیک کرنےکاآغاز ہے،وزیراعظم

ایک نیوز: وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی بجٹ کو طویل المدتی خرابیاں ٹھیک کرنے کا آغاز قرار دیدیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنے پیغام میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے پیداکردہ سیاسی عدم استحکام نے معیشت کو نقصان پہنچایا۔ معاشی ترقی کاانحصار سیاسی استحکام پرہے،سیلاب، عالمی سپلائی چین اور جیواسٹریٹجک تبدیلیوں جیسے چیلنجزمیں بجٹ بنانا مشکل تھا۔ متوازن بجٹ جس میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگایاجائے۔ موجودہ صورتحال میں یہ ممکن نہیں تھا۔ بجٹ کی تیاری میں کردار ادا کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مخلوط حکومت نے سرمایہ کاری کوراغب کرنے اور معیشت کوخودکفیل کرنےپرتوجہ دی۔ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ریلیف فراہم کیا۔ کم از کم اجرت بڑھاکر 32 ہزار روپے کردی ہے۔ چارٹرآف اکانومی ہی عوام کی خوشحالی کیلئے آگے بڑھنے کا واحد راستہ دکھائی دیتا ہے۔