جناح ہاؤس حملہ کیس،258 شرپسندوں کی شناخت پریڈ مکمل، کیسز ملٹری کورٹس میں چلیں گے

Jun 10, 2023 | 13:06 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز : پولیس حکام نے کہا ہےکہ جناح ہاؤس حملوں میں ملوث 258 شرپسندوں کی شناخت پریڈ کرا لی گئی ہے۔

 پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار 258 شرپسند توڑ پھوڑ میں ملوث ہونے پر شناخت کئے گئے ہیں۔وزیراعلی پنجاب کے حکم پر  گرفتار شرپسندوں کی شناخت کا عمل تیز کردیا گیا تھا اور اس ضمن میں 453 افراد کو شناخت پریڈ کے لئے بھیجا گیا تھا۔87افراد دوران شناخت پریڈ شناخت نہ ہونے پر رہا کردئیے گئے جبکہ ان میں سے 31 افراد کو دیگر کیسز میں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاہور سے مجموعی طورپ 37 خواتین کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ آئی جی پنجاب نے گرفتاریوں شناخت پریڈ کے متعلق وزیراعلی پنجاب کو مکمل تفصیل فراہم کردی ہے۔

  یادرہے اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے فوج کے کمانڈنگ افسر عرفان اطہر  کی  استدعا  پر  جناح ہاؤس حملے سمیت 2 مقدمات میں گرفتار ایم پی اے اکرم عثمان  سمیت 16 ملزمان کو فوج کے حوالے  کردیا تھا۔ کمانڈنگ افسر عرفان اظہر کے مطابق مذکورہ افراد آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923ء اور پاکستان آرمی ایکٹ 1952ء کی کئی دفعات کے تحت فوج کے ملزم ہیں۔
9 مئی  کوپی ٹی آئی کارکنوں نے جی ایچ کیو، کور کمانڈر ہاؤس، فوجی چھاؤنیوں سمیت عسکری و نجی تنصیبات پر حملے کئے، لاہور کے جناح ہاؤس کو توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگا دی گئی تھی، جس پر پولیس نے ویڈیوز کی مدد سے درجنوں افراد کو حراست میں لیا تھا۔

دریں اثنا گرفتار عدالت نے جناح ہاؤس حملہ میں ملوث 89 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دی،عدالت نے ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ہر جیل بھیج دیا ،عدالت نے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی،ملزمان کا 7روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملزمان کو پیش کیا گیا،ملزمان میں ڈاکٹر خمیر ,عباد فاروق اور  اسد شعیب سمیت  89 مرد  ملزمان کو پیش کیا گیا،ملزمان کو تھانہ سرور روڑ کے مقدمے میں پیش کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں