ایک نیوز: وفاقی حکومت نے آئندہ عام انتخابات کیلئے اگلے مالی سال کے بجٹ میں تقریباً 42.41 بلین روپے مختص کیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے ممکنہ طور پر اکتوبر یا نومبر میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات کیلیئے اگلے مالی سال کے بجٹ میں 42.41 بلین روپے اورسیکیورٹی کے لیے 15 ارب روپے کی رقم بھی مختص کی ہے۔
بجٹ میں پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ اور ووٹنگ کے لیے 5 ارب 60 کروڑ روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لیے 4 ارب 83 کروڑ روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے،اسی طرح انتخابی فہرستوں کی چھپائی کے لیے 270 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔
وفاقی حکومت نے الیکشن ٹریننگ ونگ کے لیے ایک ارب 79 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ میڈیا کوآرڈینیشن کے لیے 500 ملین روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے،انتخابی تیاریوں کے لیے اگلے بجٹ میں 1.2 ارب روپے سے زائد کی رقم بھی رکھی ہے۔
وفاق نے پنجاب میں انتخابات کیلیے بجٹ میں تقریبا 9.65 ارب روپے ،خیبرپختونخوا کے لیے تقریباً 3.95 ارب روپے،سندھ میں انتخابات کے لیے تقریبا 3.65 ارب روپے اور بلوچستان کیلئے 1 ارب 11 کروڑ روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے۔