ایک نیوز: یوم ِ سیاہ کےبعد سےاب تک ایک ماہ مکمل ہونے پر پنجاب یونیورسٹی کے طلباءو طالبات نے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا،طلباء نے حکومتِ وقت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی عناصر توڑ پھوڑ میں ملوث تھے انکو کو جلد سے جلد قانون کی گرفت میں لایا جائےاور سخت سے سخت سزا دی جائے۔
تفصیلات کے مطابق 9 مئی کے سانحہ کو گزرے ایک ماہ ہوگیا اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا،ڈائیریکٹر سٹوڈنٹ افئیرز کی سربراہی میں پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے سانحہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
طلباء کا کہنا تھا کہ " 9مئی کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے کیونکہ اس روز ملک دشمن لوگوں نے وہ گھناؤنی حرکت کی جس کی مثال پاکستان تو کیا دنیا میں نہیں ملتی"،طلباء نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "آج اس افسوسناک سانحہ کو ایک ماہ مکمل ہوچکا ہے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس پورے واقعہ میں ملوث شرپسند، سہولت کار اور ماسٹر مائنڈز دندناتےپھررہےہیں"۔
طلباء نے حکومتِ وقت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ" جو بھی عناصر توڑ پھوڑ میں ملوث تھے انکو کو جلد سے جلد قانون کی گرفت میں لایا جائےاور سخت سے سخت سزا دی جائےتاکہ مستقبل میں اسطرح کی گھناؤنی سازش کرنے کا سوچے بھی نہ سکے "۔