خیبرپختونخوا حکومت نے سرپلس بجٹ دینے کیلئے آئی ایم ایف معاہدے پر دستخط کردیے

Jun 10, 2023 | 12:54 PM

Hasan Moavia

 ایک نیوز: خیبرپختونخوا حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق اگلے مالی سال کا بجٹ سرپلس دینے کے معاہدہ پر دستخط کردیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد معاہدہ پر دستخط ہوگئے ہیں جس کے بعد معاہدہ مرکزی حکومت کو ارسال کردیاگیا۔ معاہدے کے مطابق اگلے مالی سال کے لیے صوبائی حکومت 95 ارب کا سرپلس بجٹ دے گی۔

خیبر پختونخوانے آئی ایم ایف معاہدہ پر دستخط تو کردیئے لیکن صوبہ کم ازکم 200 ارب خسارہ کا شکار ہے۔ خسارے کا شکار ہونے کی صورت میں صوبہ سرپلس بجٹ کیسے برقراررکھ پائے گا، یہ حیران کن ہے۔پچھلے بجٹ میں تحریک انصاف کی محمودخان حکومت نے 117 ارب کا سرپلس بجٹ دینے کے لیے آئی ایم ایف معاہدہ پر دستخط کیے تھے۔

مزیدخبریں