ایک نیوز:ایک ماہ پورا ہونے پر مرادن کے تاجروں نے 9 مئی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور احتجاج ریکارڈ کروایا۔
تفصیلات کے مطابق "تاجروں نے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح شرپسندوں نے آکر شہداء کی یاد گاروں اور پنجاب رجمنٹ سینٹر کو نقصان پہنچایا"۔"9 مئی کے دن شرپسندوں کے حملہ کی وجہ سے ہمیں بھی اپنی دکانیں بند کرنا پڑیں"۔
تاجر نے مزید کہا کہ ہم نے دیکھا کہ کس طرح بے دردی سے انہوں نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی یادگار کو نقصان پہنچایا،9 مئی یوم سیاہ ہے۔ ہم شہداء کے مجسمہ اور فوجی املاک پر حملہ کرنے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔