ایک نیوز: وفاق کے بعد سندھ حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ بھی تیار کر لیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ آج سندھ اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے، آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 2244 ارب روپے رکھا گیا ہے۔ سندھ حکومت کو وفاقی حکومت سے 1353 ارب حاصل ہونگے ۔صوبائی آمدنی سے 470 ارب اور صوبائی اخراجات 1411 ارب روپے کی آمدنی ہوگی۔مجموعی ترقیاتی منصوبوں پر 697 ارب روپے خرچ ہونگے۔
گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہ میں 35سے 40 فیصد اضافہ کیا جانے کا امکان ہے۔ریٹائرڈ ملازمین کے پینشن پر 220 ارب روپے خرچ ہونگے۔صحت کے لیے مجموعی طور 272 ارب جس میں غیر ترقیاتی بجٹ 227 جبکہ ترقیاتی بجٹ پر 44 ارب رکھے گئے۔تعلیم کے لیے 353 ارب مختص، غیر ترقیاتی اخراجات 308 ارب، ترقیاتی منصوبوں کے لیے 45 ارب مختص کیے گئے ہیں۔
امن امان کے لیے 160 ارب مختص، ترقیاتی رقم 12 ارب جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ پر 148 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔محکمہ آبپاشی کے لیے 88 ارب، غیر ترقیاتی بجٹ 25 ارب، غیر ترقیاتی بجٹ 62 ارب مختص کیے گئے ہیں۔زراعت کے لیے 32 ارب جس میں غیر ترقیاتی اخراجات 11 ارب، ترقیاتی بجٹ پر ڈہائی ارب مختص
بورڈ آف ریونیو 12 ارب روپے، غیر ترقیاتی بجٹ 11.57 ارب، ترقیاتی بجٹ 26 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔محکمہ بلدیات کے لیے 224 ارب روپے مختص اورورکس اینڈ سروسز کے لیے 133 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔