چیمپئنز ٹرافی 2025 بھی پاکستان سے منتقل کی جا سکتی ہے: بھارتی میڈیا

 چیمپئنز ٹرافی 2025 بھی پاکستان سے منتقل کی جا سکتی ہے: بھارتی میڈیا

ایک نیوز:  ایشیا کپ کے بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کو پاکستان سے منتقل کرنے کی افواہیں گردش کرنے لگی ہیں۔

بھارتی  میڈیا نے دعوی ہے کہ آئی سی سی 2025 کا ٹورنامنٹ پاکستان سے ویسٹ انڈیز اور امریکا منتقل کیا جاسکتا ہے۔ 2024 کے ٹی20 ورلڈکپ کے بجائے امریکا اور ویسٹ انڈیز مشترکہ طور پر 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کو ہوسٹ کرسکتے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ  کو وینیو تبدیلی پر بھاری معاوضہ ملنے کا امکان ہے، حکام کی جانب سے بات چیت ابتدائی مراحل میں ہے جبکہ آئی سی سی کے اگلے میڈیا حقوق کے لیے براڈکاسٹر بھی اس تجویز سے متفق ہیں اگر معاملات آسانی سے آگے بڑھتے ہیں تو تبدیلیاں لاگو ہو سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کو دے رکھی ہے جبکہ 1996 کے بعد سے اب تک کسی عالمی ایونٹ کا انعقاد پاکستان میں نہیں ہوا۔