پارلیمنٹ کیلئے بجٹ میں 13 ارب سے زیادہ مختص

Jun 10, 2023 | 11:41 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پارلیمنٹ کےلیے بجٹ میں 13 ارب روپے سے زیادہ مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ کےلیے پانچ ارب پانچ کروڑ سے زائد مختص کیے گئے ہیں،اراکین سینیٹ کی تنخواہوں اور مراعات کی مد میں 65 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہونگے۔ اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے اراکین کی تںخواہ اور مراعات کےلیے ڈیڑھ ارب روپے تجویز کیے گیے ہیں۔

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےلیے گیارہ کروڑ 79 لاکھ رکھے گئے اورسپیکر ڈپٹی سپیکر کےلیے 26 کروڑ 50 لاکھ مختص کیے گئے ہیں

مزیدخبریں