ایک نیوز: حکومت نے قربانی کرنیوالوں کیلئے کوئی ریلیف نہیں دیا بلکہ جانوروں پر بھی ٹیکس لگا دیا۔
رپورٹ کے مطابق بکرا، بیل ، گائے کچھ بھی خریدیں اب سب کی خریداری پر ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔ بیوپاریوں سے چھوٹے بڑے جانوروں پر ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔
منڈیاں 18 جون کو آپریشنل ہوں گی اور صفائی ستھرائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔بتایا گیا ہے کہ چھوٹے جانوروں پر 500، بڑے جانوروں پر ایک ہزار روپے ٹیکس لاگو ہو گا۔