ایک نیوز: وفاقی حکومت نے غیر ملکی گھریلو ملازمین رکھنے پر دو لاکھ روپے ٹیکس عائد کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کئے گئے بجٹ کے مطابق گھریلو ملازمین کو ورک پرمٹ، ویزہ کے اجراء یا تجدید کے وققت آجروں سے 200,000 روپے ایڈجسٹیبل ایڈوانس ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
فنانس بل 2023-24 کے مطابق غیر ملکی گھریلو ملازمین کو ویزا جاری کرنے یا اس کی تجدید کے وقت آجر ایجنسی، اسپانسر، کو دو لاکھ روپے ٹیکس دینا ہوگا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اس وقت کم و بیش 3 ہزار غیرملکی شہری پاکستان کی اشرافیہ کے گھروں میں مددگار کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اوسطاً ہر گھریلو مددگار کو سالانہ 6000 ہزار امریکی ڈالر تک تنخواہ دی جاتی ہے۔ گھریلو ملازمین کو ادا کی جانے والی رقم پر ایک ٹیکس ائیر میں 2 لاکھ روپے کی شرح سے ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کیا جا رہا ہے۔