احمد شہزاد قومی ٹیم میں واپسی کیلئے پرعزم،گھنٹوں ٹریننگ

احمد شہزاد قومی ٹیم میں واپسی کیلئے پرعزم،گھنٹوں ٹریننگ

 ایک نیوز: قومی کرکٹ ٹیم کےاوپنر بلے باز احمد شہزاد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لیے پر عزم ہیں جس کے لیے وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھرپور ٹریننگ کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 31 سالہ احمد شہزاد کرکٹ اکیڈمی میں گھنٹوں انفرادی طور پر ٹریننگ کرتے ہیں اور وہ  فزیکل ٹریننگ کے لیے مقامی جم  بھی جاتے ہیں لیکن احمد شہزاد کو قومی کرکٹرز کے کیمپ میں بھی نہیں بلایا گیا۔

س حوالے سے احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لیے محنت کر رہا ہوں،لیگز بھی آرہی ہیں ان کے لیے بھی خود کو تیار کر رہا ہوں۔

واضح رہے کہ احمد شہزاد 13ٹیسٹ، 81 ون ڈے اور 59 ٹی ٹوئنٹی میچز  میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، انہوں نے آخری ٹیسٹ اور ون ڈے 2017 میں کھیلا تھا۔ احمد شہزاد نے آخری ٹی ٹوئنٹی اکتوبر 2019 سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔