سرکاری ہسپتالوں کے قریب پرائیوٹ پریکٹس پرپابندی

Jun 10, 2023 | 10:49 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز : خیبرپختونخواہ میں سرکاری ہسپتالوں کے قریب پرائیوٹ پریکٹس پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔اعلامیے کے مطابق سرکاری اسپتالوں کے 500 میٹر تک ایریا میں پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی ہوگی۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ پابندی پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں عائد کی گئی۔

مزیدخبریں