ایپکا، ٹیچرز، سول سیکرٹریٹ ملازمین نےبجٹ 24-2023مستردکر دیا

Jun 10, 2023 | 09:53 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: ایپکا، ٹیچرز اور سول سیکرٹریٹ ملازمین نے بجٹ کو مسترد کر د یا، سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں سو فیصداضافے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل کے رہنماؤں نے تنخواہوں میں اضافے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں سو فیصد اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیچرز یونین کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ یقین دہانیوں پر عمل نہیں ہوا، تنخواہوں میں اضافہ مایوس کن ہے۔

پینشرز بینیفٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے پینشن میں اضافے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے پچاس فیصد اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں