ایک نیوز: ترک سیکیورٹی فورسز نے استنبول میں ایک بلین ڈالر کی جعلی کرنسی ضبط کرکے6افراد کوگرفتار بھی کرلیا گیاہے۔
برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق فورسز نے کاررو ائی کرتے ہوئے گھانا اور سویڈش شہری سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزمان کے گھروں سے جعلی نوٹ اور زیورات برآمد کرکے ان کے قونصل خانوں کو مطلع کردیا ہے۔اس ضمن میں گورنر استنبول کا کہنا ہے کہ جعلی کرنسی کو افریقی ممالک میں اسمگل کیا جانا تھا تاہم حکام کی جانب سے خفیہ اطلاع پر چھاپے مارے گئے۔
گورنر استنبول نے کہا کہ یہ ترکیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا جعلی سامان برآمد کیا گیا ہے۔