ایک نیوز:چینی اسمارٹ موبائل کمپنی رئیل می نے بھی ’آنر، سام سنگ اور موٹرولا‘ کی طرح اپنا پہلا 200 میگا پکسل فون پیش کردیا، جسے میموری سمیت دیگر فیچرز اور قیمت کی وجہ سے مناسب قرار دیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کےمطابق رئیل می نے ’پرو 11‘ اور ’پرو 11 پلس‘ کو دنیا بھر میں فروخت کیلئے پیش کردیا، تاہم بعض ممالک میں فون عام فروخت کیلئے ایک ہفتے بعد پیش کیے جائیں گے۔
دونوں فونز کی اسکرین اور بیٹری ایک جیسی ہی طاقتور رکھی گئی ہے اور دونوں کو مختلف ریم اور میموری ماڈلز میں پیش کیا گیا ہے۔
’رئیل می 11 پرو‘
اس فون کو 7۔6 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اسے اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم میں ڈیمنسٹی 7050 کی چپ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
فون میں فنگر پرنٹ سینسر دیے جانے سمیت اس میں دیگر فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔
فون کو 8 اور 12 جی بی ریم جب کہ 128 اور 256 جی بی میموری کے ماڈلز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
فون میں پانچ ہزار ایم اے ایچ بیٹری کو 67 واٹ فاسٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
رئیل می 11 پرو کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 100 میگا پکسل جب کہ دوسرا 8 اور تیسرا 2 میگا پکسل دیا گیا ہے۔
فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور فون کے کیمروں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کردیا گیا ہے۔
فون کی قیمت ریم اور میموری ماڈلز کے حساب سے الگ الگ رکھی گئی ہے اور اس کے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت پاکستانی 83 ہزار روپے، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری ماڈل کی قیمت 87 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
فون کے 12 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری ماڈل کی قیمت 97 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔
’رئیل می 11 پرو پلس‘
اس فون کو بھی 7۔6 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اسے بھی اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم میں ڈیمنسٹی 7050 کی چپ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
اس میں بھی فنگر پرنٹ سینسر بھی دیا گیا ہے جب کہ اسے 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 100 واٹ فاسٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
رئیل می 11 پرو پلس کو بھی 8 اور 12 جی بی ریم اور 256 جی بی میموریز کے ماڈلز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
اس فون کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس کے بیک پر مین کیمرا 200 میگا پکسل کا دیا گیا ہے اور یہ کمپنی کا پہلا 200 میگا پکسل فون ہے۔
فون کے بیک پر دوسرا کیمرا 8 جب کہ تیسرا کیمرا 2 میگا پکسل دیا گیا ہے۔
رئیل می 11 پرو پلس کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور اس کے سینسرز کو بھی اپگریڈ کردیا گیا ہے۔
اس فون کے 8 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری ماڈل کی قیمت پاکستانی 97 ہزار روپے رکھی گئی ہے جب کہ 12 جی بی ریم کے ماڈلز کی قیمت ایک لاکھ 5 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔
رئیل می نے بھی 200 میگا پکسل کیمرا فون صارفین کیلئے متعارف کرادیا
Jun 10, 2023 | 04:12 AM