کمپیوٹرپرواٹس ایپ استعمال کرنےوالوں کیلئےنیافیچرمتعارف 

Jun 10, 2023 | 03:25 AM

ایک نیوز:واٹس ایپ نےکمپیوٹرپرواٹس ایپ استعمال کرنےوالوں کیلئےنیافیچرمتعارف کرادیا۔
تفصیلات کےمطابق واٹس ایپ کی جانب سے گزشتہ دنوں صارفین کیلئے ’میسج ایڈیٹ‘ فیچر متعارف کرایا گیا جس کے تحت وہ بھیجے گئے میسج کو دوبارہ واپس لے کر اُس میں ترمیم کرسکتے ہیں۔
اب کمپنی نے اس فیچر کی کامیابی کے بعد دائرہ کار کو مزید وسیع کرتے ہوئے اسے ویب واٹس ایپ اور ڈیسک ٹاپ ورژن کیلئےبھی پیش کردیا ہے۔
یعنی اب کمپیوٹر کے ذریعے واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین بھی بھیجا گیا میسج میں آدھے گھنٹے کے اندر ترمیم کر کے اُسے دوبارہ سینڈ کرسکتے ہیں۔

مزیدخبریں