کن غذاؤں سے چہرے پر قبل از وقت جھریاں نمودار ہوتی ہیں؟ماہرین نے بتادیا

 کن غذاؤں سے چہرے پر قبل از وقت جھریاں نمودار ہوتی ہیں؟ماہرین نے بتادیا
کیپشن: What foods cause premature wrinkles on the face? Experts told

ایک نیوز :ماہرین کا کہنا ہے کہ اچھی غذا جِلد کو جوان رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے تو نقصان دہ اشیا سے چہرے پر قبل از وقت جھریاں نمودار ہو سکتی ہیں۔
اپنی غذا کا خیال رکھنا نہ صرف مختلف امراض سے تحفظ فراہم کرتا ہے بلکہ جِلد کو بھی زیادہ عرصے تک جوان رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔تو ایسی غذاؤں کے بارے میں جانیں جن کا استعمال قبل از وقت جھریوں کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

تلی ہوئی غذائیں
فرنچ فرائیز یا تلی ہوئی غذاؤں کو تیل میں بہت زیادہ درجہ حرارت میں پکایا جاتا ہے جس سے ان میں ایسے مرکبات خارج ہوتے ہیں جو جِلدی خلیات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔یہ مرکبات جِلد کی لچک کو کمزور کرتے ہیں اور ڈی این اے کو نقصان پہنچاتے ہیں جس سے جھریاں نظر آنے لگتی ہیں۔ان غذاؤں میں نمک کی مقدار بھی کافی زیادہ ہوتی ہے اور نمک جِلد میں موجود نمی کو اپنی جانب کھینچتا ہے جس سے بھی جھریوں کا خطرہ بڑھتا ہے۔

سفید ڈبل روٹی
سفید ڈبل روٹی میں ریفائن کاربوہائیڈریٹس کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔کاربوہائیڈریٹس کی اس قسم سے عمر میں اضافے کا سفر تیز رفتار ہو جاتا ہے جبکہ جسمانی ورم بھی بڑھتا ہے۔جسمانی ورم بھی بڑھاپے کی جانب سفر تیز کرتا ہے اور جھریاں نمودار ہو جاتی ہیں۔

چینی
چینی کا زیادہ استعمال جِلد کے لیے اہم ہارمون کولیگن بننے کے عمل کو متاثر کرتا ہے۔ جسمانی توانائی میں اضافے، ہڈیاں مضبوط بنانے اور بلڈ شوگر کنٹرول کرنے کیلئے بہترین پھل