سعودیہ نےآن لائن انویسٹر وزیٹر ویزا جاری کردیا  

Jun 10, 2023 | 00:10 AM

ایک نیوز :سعودی وزارت خارجہ نے وزارت سرمایہ کاری کے تعاون سے آن لائن انویسٹر وزیٹر ویزا جاری کردیا۔
 سعودی وزارت خارجہ نے وزارت سرمایہ کاری کے تعاون سے نیا ویزا متعارف کروادیا ہے جو  ’مستشمر زائر‘ (انویسٹر وزیٹر)  بزنس ویزا ہوگا جسے آن لائن حاصل کیا جاسکے گا۔

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ بزنس ویزے کے اجرا کا مقصد سرمایہ کاروں کو سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے امکانات سے واقفیت کا موقع فراہم کرنا ہے۔ 

انویسٹر وزیٹر ویزا سعودی دفتر خارجہ کے نیشنل ویزا پورٹل کے ذریعے جاری کرایا جا سکے گا، جو  سرمایہ کار بزنس ویزا حاصل کرنا چاہتے ہوں انہیں دفتر خارجہ کے مشترکہ نیشنل ویزا پورٹل پر آن لائن درخواست دینا ہوگی۔

اگلے مرحلے میں درخواست پر کارروائی ہوگی اور فوری طور پر ویزا جاری کر دیا جائے گا،انویسٹر کو بزنس ویزا ای میل پر موصول ہوگا۔

پہلے مرحلے میں اس کا دائرہ محدود ہوگا جب کہ مخصوص ملکوں کے انویسٹرز ہی یہ سہولت حاصل کرسکیں گے۔

دوسرے مرحلے میں بزنس ویزا دیگر ملکوں کے انویسٹرز کے لیے بھی جاری کیا جائے گا، اس کا مقصد ’سعودی وژن 203‘کے اہداف کی تکمیل میں آسانی پیدا کرنا ہے۔ 

مزیدخبریں