ڈاکٹر عامر لیاقت سپردخاک، نماز جنازہ بیٹے احمد نے پڑھائی

Jun 10, 2022 | 20:30 PM

muhammad zeeshan
ایک نیوز نیوز: پاکستان کے نامور ٹی وی اینکر اور سیاستدان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو صوفی برزرگ عبداللہ شاہ غازی کے مزارسے ملحقہ قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا، مرحوم کی نمازہ جنازہ ان کے صاحبزادے احمد عامر نے پڑھائی۔
مرحوم کی نمازہ جنازہ عبداللّٰہ شاہ غازی مزار کے احاطے جامع مسجد غازی کلفٹن میں ادا کی گئی ۔عامر لیاقت حسین کی نمازہ جنازہ میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، فاروق ستار سمیت سیاسی، سماجی شخصیات سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
عامر لیاقت نے اپنی زندگی میں ہی صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار سے ملحقہ قبرستان میں اپنی قبر کیلئے جگہ کا انتخاب کرلیا تھا، قبرستان میں موجود کمپاؤنڈ میں عامر لیاقت کے والدین ان کے سسر اور معروف نعت خواں خورشید احمد کی قبریں موجود ہیں ۔






عامر لیاقت حسین 5 جولائی 1972 کو پیدا ہوئے، اُن کی عمر 49 برس تھی۔
وہ 2018 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، اس سے قبل 2002 تا 2007 بھی رکن قومی اسمبلی رہے۔
عامر لیاقت پہلی بار ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے، وہ وزیر مملکت برائے مذہبی امور کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔
عامر لیاقت حسین نے 3 شادیاں کیں، اُن کی ازدواج میں ڈاکٹر سیدہ بشریٰ اقبال، سیدہ طوبیٰ انور اور دانیہ رہیں۔
عامر لیاقت حسین نے سوگواران میں دو بچے دعا عامر اور احمد عامر چھوڑے ہیں۔
عامر لیاقت حسین کی زندگی نشیب و فراز سے بھرپور رہی
صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری، مریم نواز، شیخ رشید، امین الحق، صادق سنجرانی، سعید غنی سمیت دیگر اہم شخصیات نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی ہے۔
مزیدخبریں