سال 2022-23میں موبائل فونز پر ٹیکس کی شرح کیا ہوگی ؟ جانئیے

Jun 10, 2022 | 19:43 PM

Suhail Ahmad
ارسلان رفیق بھٹی : حکومت نے آئندہ مالی سال 2022-23میں موبائل فونز کی خریداری پر ٹیکسوں کی شرح بڑھا دی ہے ۔ یہ شرح درج ذیل فارمولے کے تحت بڑھائی گئی ہے۔
چھ ہزار روپے کے موبائل فون کی خریداری پر 100 روپے ٹیکس لگایا جائے گا۔چھ سے 20 ہزار روپے کے موبائل فون کی خریداری پر 200 روپے ٹیکس لگایا جائے گا۔
20 سے 40 ہزار روپے کے موبائل فون کی خریداری پر 600 روپے ٹیکس لگایا جائے گا۔40 سے 70 ہزار روپے کے موبائل فون کی خریداری پر 1800 روپے ٹیکس لگایا جائے گا۔
70 ہزار سے ایک لاکھ کے موبائل فون کی خریداری پر 4000 روپے ٹیکس لگایا جائے گا۔ایک لاکھ سے ایک لاکھ 40 ہزار کے موبائل فون کی خریداری پر 8000 روپے ٹیکس لگایا جائے گا۔
ایک لاکھ چالیس ہزار سے زیادہ کے موبائل فون کی خریداری پر 16000 روپے ٹیکس لگایا جائے گا۔
مزیدخبریں