بجٹ تقریر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ رجسٹریشن اور رپورٹنگ کا آسان نظام لایا جارہا ہے جو ریٹیلرز کیلئے آسان ہوگا اور یہ ٹیکس 3 ہزار سے 10ہزار روپے تک ہوگا، یہ ایک فائنل سیٹلمنٹ ہوگی۔
بجٹ تقریر میں ریٹیلرز کو ضمانت دی گئی کہ اس ٹیکس ادائیگی کے بعد ایف بی آر ریٹیلرز سے کوئی پوچھ گچھ نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور ملکی معیشت کو دستاویزی شکل دینے کی غرض سے گزشتہ کئی سالوں سے دکانداروں کی ایف بی آر میں رجسٹریشن کیلئے اقدامات کئے جارہے تھے لیکن اس میں حکومت کو کامیابی نہیں مل رہی تھی اور حکومت کو اپنے فیصلے پر عملدرآمد میں تاجروں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا تھا۔
خدشہ ہے کہ بجلی بلوں میں دکانداروں سے ٹیکس وصولی کا بوجھ بھی صارفین پر منتقل ہوگا۔