کریڈٹ کارڈ کے استعمال پر 2 فیصد ٹیکس عائد

Jun 10, 2022 | 17:59 PM

muhammad zeeshan
ایک نیوز نیوز: کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں پر ایک فیصد ٹیکس لگ جائے گا، نان فائلرز کو کریڈٹ کارڈ کے استعمال پر 2 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔
بجٹ میں انکم ٹیکس کے سلیبس کم کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے، انکم ٹیکس سلیبس 12 کے بجائے 7 ہوسکتے ہیں، سالانہ 10 لاکھ روپے سے زائد کی آمدن پرٹیکس بڑھ جائے گا۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق ماہانہ ایک لاکھ روپے تنخواہ پر کوئی انکم ٹیکس نہیں ہوگا۔
اس کے علاوہ بجٹ میں آن لائن اور سوشل میڈیا سے آمدن پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔ انکم ٹیکس میں دی گئی مراعات کم کرنے اور انٹرنیشنل سفرکیلئے بزنس کلاس پر4 گنا ٹیکس بڑھانے کی تجویزپیش کی گئی ہے۔
ایک ماہ میں10 ہزار ڈالر سے زائد اور ایک سال میں ایک لاکھ سے زائد ڈالرخریدنے پر پابندی کی تجویز دی گئی ہے۔
مزیدخبریں