ڈونلڈ ٹرمپ کو دھاندلی سے نہیں ہرایا گیا، بیٹی ایوانکا ٹرمپ

Jun 10, 2022 | 17:33 PM

muhammad zeeshan
ایک نیوز نیوز:امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں اپنے والد کے ان دعوؤں پر یقین نہیں کہ 2020 کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے انہیں ہرایا گیا۔
6 جنوری 2021 کو کیپیٹل ہل حملے کی تحقیقات کرنے والی کانگریس کمیٹی کی سماعت کے دوران ایوانکا ٹرمپ نے یہ بات کہی۔
کانگریس کمیٹی کے لیے اپنے ویڈیو بیان میں ایوانکا ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس وقت کے اٹارنی جنرل بل بار کے اس بیان کو تسلیم کرتی ہیں کہ انتخابات شفاف اور منصفانہ تھے۔
انہوں نے کہا ' میں اٹارنی جنرل بل بار کا احترام کرتی ہوں اور جو انہوں نے کہا اسے تسلیم کرتی ہوں'۔
ایوانکا ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے والد کو بار بار سمجھایا تھا کہ وہ انتخابات میں شکست کھا چکے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے عہد میں وائٹ ہاؤس کی مشیر رہنے والی ایوانکا ٹرمپ نے کہا کہ بل بار کے الفاظ نے انتخابات کے بارے میں ان کے خیالات کو بدلا۔
مزیدخبریں