پولیس کو عمران خان کے بھانجے کی گرفتاری سے روک دیا گیا

Jun 10, 2022 | 17:13 PM

muhammad zeeshan
ایک نیوز نیوز: چیئرمین تحریک انصاف کے فوکل پرسن قانونی امور ایڈووکیٹ حسان نیازی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی گئی.
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو ایڈووکیٹ حسان نیازی کی گرفتاری سے روک کردیا .
حفاظتی ضمانت کی درخواست پر چیمبر سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی. حسان نیازی کی 17 جون تک 5ہزار روپے مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت منظور کی گئی.
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے حکمنامے میں ہدایت دی کہ حسان نیازی 17 جون تک متعلقہ عدالت کے سامنے پیش ہوں .
واضح‌رہے کہ حسان نیازی پر پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے تناظر میں توڑ پھوڑ کا الزام تھا جس کا مقدمہ تھانہ شاہدرہ لاہور میں درج کیا گیا.

مزیدخبریں