تفصیلات کے مطابق ان کا حالیہ بیان منظر عام پر آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ’’ان کی بیماری دن بدن بگڑتی جارہی ہے۔‘‘
انہوں نے اپنی بیماری کے بارے میں واضح طورپر کچھ نہیں بتایا لیکن ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کے مشورے پر وہ اپنے کچھ شوز کینسل کررہے ہیں۔
انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں جو کچھ کہہ رہا ہوں اس پر مجھے یقین نہیں آرہا۔گلوکار نے کہا کہ وہ سب کچھ کرکے دیکھ چکے ہیں لیکن ان کی بیماری ختم نہیں ہورہی ہے بلکہ دن بدن مزید خراب ہورہی ہے۔مجھے اس بات پر بہت افسوس ہے کہ میں اپنے کچھ شو منسوخ کررہا ہوں کیونکہ مجھے ڈاکٹروں نے اس کے لیے کہا ہے۔’’میں اپنے چاہنے والوں سے بہت پیار کرتا ہوں لیکن ابھی میں کچھ عرصہ آرام کروں گا اور اپنی طبعیت کو بہتر کروں گا۔‘‘