سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر دانیہ شاہ کے نجی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو کی کلپ وائرل ہورہی ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میری وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست ہے کہ میں شوہر کے جنازے میں شرکت کرنا چاہتی ہوں جس کیلئے مجھے سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
دانیہ شاہ نے مزید کہا کہ عامر لیاقت نے مجھے 2 دن قبل انسٹا پر میسج بھی کیا تھا لیکن میں نے ان کی بات کا جواب نہیں دیا تھا تاہم میری والدہ سے ان کی روزانہ بات ہوتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے عامر کو معاف کردیا ہے، میاں بیوی کی کوئی ناراضگی نہیں ہوتی، جو بھی تھا برا وقت تھا جو گزر جاتا ہے اور پھر سب ٹھیک ہوجاتا ہے۔