سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، کابینہ نے تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دےدی

Jun 10, 2022 | 15:09 PM

muhammad zeeshan
ایک نیوز نیوز:‌وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 اور پنشن میں 5 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔
تنخواہوں میں اضافہ سے قومی خزانے پر پڑنے والے اثرات پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی.
بریفنگ میں بتایا گیا کہ تنخواہ میں دس فیصد اضافہ سے 47.72 ملین درکار ہوں گے ۔تنخواہوں میں بیس فیصد اضافہ کے لیے 95.45 بلین روپے درکار ہوں گے ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے سے متعلق وزارت خزانہ کی تجویز مسترد کر دی.جس کی تصدیق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کی۔

بعدازاں کابینہ سے مشاورت کے بعد تنخواہوں میں 15فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی.ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے سےخزانے پر 71 ارب 59 کروڑ کا بوجھ پڑے گا
مزیدخبریں